رمضان المبارک کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان، 20 یا 21 فروری 2026 کو آغاز متوقع۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئی ہیں۔ ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آتے ہی رمضان کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے کیونکہ رجب کے بعد شعبان اور پھر رمضان آتا ہے جو مسلمانوں کے لیے مقدس مہینہ ہے۔
تقویم کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز 20 یا 21 فروری 2026 کو ہونے کی توقع ہے، جس کا مطلب ہے کہ رمضان کی آمد میں اب صرف 60 سے 61 دن باقی ہیں۔
اگر رجب اور شعبان دونوں مہینے اپنے مقررہ دن پورے کرتے ہیں تو فروری کے تیسرے ہفتے میں پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔
اگر رمضان کے 30 روزے پورے ہوئے تو عید الفطر 22 مارچ 2026 بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ 29 روزے ہونے کی صورت میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جا سکتی ہے۔ عید کی حتمی تاریخ کا اعلان شوال کا چاند نظر آنے کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔














