سندھ ہائیکورٹ کا نادرا کو شناختی کارڈ کیس میں نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ نے 66 سالہ بزرگ اور ان کے بیٹوں کے شناختی کارڈ نہ بنانے پر نادرا کو نوٹس جاری کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ ہائیکورٹ کا نادرا کو شناختی کارڈ کیس میں نوٹس جاری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے 66 سالہ بزرگ شہاب الدین اور ان کے بیٹوں کے شناختی کارڈ نہ بنانے کے خلاف درخواست پر نادرا کو نوٹس جاری کردیا۔

درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ شہاب الدین کی پیدائش 1959 میں ہوئی اور ان کے پاس بے فارم و دیگر دستاویزات بھی موجود ہیں۔

وکیل نے مزید کہا کہ ان افراد کے شناختی کارڈ جاری کر کے بلاک کر دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

عدالت نے نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

دیگر متعلقہ خبریں