لاہور سے جدہ جانے والی ائیر سیال کی پرواز تین روز سے تاخیر کا شکار ہے، مسافر پریشان۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ جانے والی ائیر سیال کی پرواز تین روز بعد بھی روانہ نہیں ہو سکی۔ مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں، مگر وہ جہاز کے انتظار میں کھڑے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ تین دن سے انہیں ہر روز انتظار کرنے کا کہہ رہی ہے۔
مسافروں میں زیادہ تر عمرہ زائرین شامل ہیں، جنہوں نے احرام بھی اتار دیے ہیں۔ ائیر سیال انتظامیہ کے مطابق جہاز میں دوران پرواز خرابی پیدا ہوئی تھی جسے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا جا رہا ہے۔














