بھارتی خاتون سبھاش رانی آہوجا ‘پیاری سمجھ گئی آنٹی’ کیسے وائرل ہوئیں؟ ان کی جذباتی مگر مزاحیہ کہانی یوٹیوبر نیشو تیواری نے پیش کی۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کی 75 سالہ خاتون سُبھاش رانی آہوجا ‘پیاری سمجھ گئی آنٹی’ کے نام سے وائرل ہو چکی ہیں۔ ان کی کہانی ایک بھارتی یوٹیوبر نیشو تیواری نے سامنے لائی، جو ان کے ماضی کی جذباتی مگر مزاحیہ کہانی بیان کرتی ہے۔
سبھاش رانی نے بتایا کہ وہ پارک میں جھولے جھول رہی تھیں جب دو لڑکیاں ان کے پاس آئیں اور ان سے بات کرنے لگیں۔ لڑکیوں نے ان سے پوچھا کہ وہ پارک میں کیوں آتی ہیں، جس پر سبھاش نے جواب دیا کہ وہ موج مستی، ایکسرسائز اور ست سنگ کے لیے آتی ہیں۔
ان کے وائرل جملے ‘پیاری سمجھ گئی’ کا پس منظر یہ تھا کہ جب لڑکیوں نے ان سے ست سنگ میں جانے کا پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں، اس لیے کورونا ان کے نزدیک نہیں آئے گا۔
سبھاش رانی نے مزید بتایا کہ وہ 2011 میں ریٹائر ہوئیں اور 2015 تک ڈپریشن کا شکار رہیں۔ ان کے بچوں کو نفسیاتی عارضہ لاحق ہے اور ان کے شوہر انہیں گالیاں دیتے تھے، جس کی وجہ سے وہ زیادہ تر وقت پارک میں گزارتی ہیں۔
اب سبھاش رانی ‘پیاری سمجھ گئی آنٹی’ کے نام سے مشہور ہیں اور لوگ انہیں اسی نام سے پکارتے ہیں۔












