تھائی لینڈ روئنگ ریگاٹا، پاکستانی روئرز نے 14 گولڈ میڈلز جیتے

تھائی لینڈ میں پاکستانی روئرز نے 14 گولڈ میڈلز جیت کر متاثر کن کارکردگی دکھائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تھائی لینڈ روئنگ ریگاٹا: پاکستانی روئرز نے 14 گولڈ میڈلز جیتے

تھائی لینڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی روئرز نے تھائی لینڈ انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 گولڈ میڈل سمیت کل 20 میڈلز جیت لیے۔

تھائی لینڈ میں منعقدہ اس تین روزہ ایونٹ میں 8 ممالک کے 200 سے زائد روئرز نے حصہ لیا۔ پاکستانی روئرز نے کوچ اصغر علی کی قیادت میں مختلف کیٹگریز میں 14 گولڈ، 4 سلور اور 2 برانز میڈلز حاصل کیے۔

فرید محمد عارف نے 6 گولڈ اور 2 سلور میڈلز جیت کر ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا جبکہ عنایہ زیدی 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ بہترین ویمن روئر قرار پائیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی صاحبزادی حوریا فیصل نے بھی ایک گولڈ میڈل جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

دیگر متعلقہ خبریں