پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرا نواز لاہور میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرا نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ لاہور میں منعقدہ نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب شامل ہوئے۔ سدرا نواز کی شادی کی باقاعدہ تقریب آج لاہور میں منعقد ہوگی۔
سدرا نواز کی مہندی اور مایوں کی تقریبات میں ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، جس سے ان کی خوشیوں میں مزید اضافہ ہوا۔















