خیبرپختونخوا نے 2025 میں اپنی قدرتی وادیاں اور بہتر سہولیات کے باعث ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو متاثر کیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا نے 2025 میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اپنی قدرتی خوبصورتی، سرسبز وادیوں اور پرسکون ماحول سے مسحور کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق، یکم جنوری سے 30 نومبر تک ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد سیاح صوبے کے مختلف مقامات پر آئے، جن میں مقامی سیاحوں کی تعداد ایک کروڑ بیس لاکھ 45 ہزار تھی جبکہ 8,362 غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔
وادی سوات نے 27 لاکھ 62 ہزار 55 مقامی اور 5,256 غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا، جبکہ ناران کاغان کی حسین وادیوں نے 36 لاکھ 78 ہزار 140 مقامی اور 17 غیر ملکی سیاحوں کی توجہ حاصل کی۔
گلیات میں 29 لاکھ 3 ہزار 20 مقامی اور 278 غیر ملکی سیاحوں کی موجودگی درج کی گئی، جبکہ کمراٹ ویلی میں 8 لاکھ 73 ہزار 105 مقامی اور 229 غیر ملکی سیاحوں نے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوئے۔
کالاش ویلی اور گرم چشمہ میں 2,123 غیر ملکی اور 9 لاکھ 21 ہزار 493 مقامی سیاح پہنچے۔ ماہرین کے مطابق، خیبرپختونخوا کی بہتر سہولیات اور مقامات نے 2025 کو سیاحت کے لیے کامیاب سال بنایا ہے، اور مستقبل میں سیاحتی آمدنی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔















