پنجاب و سندھ میں دھند کے باعث حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حادثات میں پانچ افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔
خان پور میں ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب تیز رفتار مسافر بس ایمبولینس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ایمبولینس کراچی سے ڈیڈ باڈی لے کر شہر سلطان جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔
چشتیاں میں ڈاہرانوالہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ قاضی احمد میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے چھ افراد زخمی ہوئے۔ مریدکے میں شیخوپورہ روڈ پر ڈمپر اور کار کے درمیان ٹکر سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔















