پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے شوگر انڈسٹری کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کی منظوری دی، جس سے گنے کی خریداری اور چینی کی پیداوار کے اعداد و شمار مستند ہوں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے شوگر انڈسٹری کی مجموعی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کی منظوری دے دی ہے۔
ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کسانوں سے گنے کی خریداری اور ادائیگی کا جامع ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، جو شکایات کے ازالے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس منصوبے کے لیے 24 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
شوگر ملز میں چینی کی پیداوار اور ترسیل کے بارے میں روزانہ مستند اعداد و شمار کی آگاہی ممکن ہوگی۔ اس ڈیجیٹل سسٹم کی منظوری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے پرویژن ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔














