پہاڑوں پر برفباری اور میدانوں میں بارش سے ملک بھر میں موسم حسین ہوگیا، قدرتی حسن میں اضافہ ہوا۔
مانسہرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پہاڑوں پر برفباری اور میدانوں میں بارش کے باعث ملک بھر میں موسم حسین ہوگیا۔
مانسہرہ کی وادیوں میں دو روز سے بارش جاری رہی، ناران، بٹہ کنڈی، بابوسر ٹاپ اور سیف الملوک جھیل نے برف کی چادر اوڑھ لی، جس سے قدرتی حسن میں اضافہ ہوا۔
دیر بالا میں پہلی برفباری ہوئی، پہاڑ برف کی چادر میں لپٹ گئے، لواری ٹنل، کمراٹ اور دیگر علاقوں میں برفباری کے دلکش نظارے بن گئے۔ کالام، مالم جبہ اور مہو ڈنڈ کے پہاڑ بھی برف سے ڈھک گئے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔














