کرک میں پولیس موبائل پر حملہ، 4 اہلکار شہید۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس نے فوری سرچ آپریشن شروع کیا۔
کرک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کرک کے تھانہ گرگری میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یہ حملہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کی کوشش تھی، جس کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔















