سال 2025 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات کا انتقال ہوا، جن کا فن ہمیشہ یاد رہے گا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے افسوسناک ثابت ہوا جب فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر کی کئی معروف شخصیات دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
سینئر اداکارہ عائشہ خان 20 جون 2025 کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ سے مردہ حالت میں ملیں۔ وہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باوقار فنکارہ تھیں۔
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی، طبی رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال کئی ماہ قبل ہوا تھا، جس نے شوبز حلقوں میں تشویش پیدا کی۔
معروف مزاحیہ اداکار جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد اپریل 2025 میں انتقال کر گئے، جبکہ اداکار امان علی کی والدہ، سابق اداکارہ ہُمیرہ عابد 3 مئی 2025 کو وفات پا گئیں۔
مشہور فنکار لکی ڈئیر 30 ستمبر 2025 کو لاہور میں طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئے، جبکہ انور علی بھی 1 ستمبر کو بیماری کے باعث وفات پا گئے۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر چوہدری کامران اعجاز 4 نومبر 2025 کو برین ہیمرج کے باعث انتقال کر گئے۔
سینئر فلم رائٹر محمد کمال پاشا 3 اکتوبر 2025 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
ان تمام شخصیات کا انتقال پاکستانی شوبز کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، ان کا فن اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔















