سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت سندھ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر 2025 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اس دن تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر اور مقامی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت ہر سال بے نظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل دیتی ہے، جس کے تحت تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری ادارے بند رہتے ہیں۔
بے نظیر بھٹو کی برسی پر پیپلزپارٹی کی جانب سے عوامی اجتماع منعقد کیا جاتا ہے اور قائدین و کارکنان گڑھی خدا بخش میں موجود قبروں پر حاضری دیتے ہیں۔














