سائبیرین ہواؤں کے نئے سسٹم سے سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی علاقے سائبیرین ہواؤں کے نئے سسٹم کے زیر اثر آگئے ہیں جس سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری اور کوئٹہ میں 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور شہر کے پہلے دو ہفتے جنوری میں سرد ہوں گے۔













