پنجاب حکومت کی اساتذہ کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم کا اعلان

پنجاب حکومت نے اساتذہ کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف کرنے کی تیاری مکمل کر لی، خواتین اساتذہ کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا بھی اعلان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کی اساتذہ کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اساتذہ کے لیے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کا مقصد اساتذہ کو سفری سہولت فراہم کرنا اور ان کے روزمرہ اخراجات میں کمی لانا ہے۔

صوبائی حکام کے مطابق، اس اسکیم کے تحت اساتذہ ابتدائی قسط کی ادائیگی کے بعد الیکٹرک بائیک حاصل کر سکیں گے جبکہ بقیہ رقم آسان اقساط میں تعلیمی اداروں کی سطح پر ایڈجسٹ کی جائے گی، تاکہ مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خواتین اساتذہ کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے تحت سرکاری شعبے کی خواتین اساتذہ کو مفت اسکوٹیاں فراہم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ حکومت اساتذہ کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور خواتین اساتذہ کو سفری سہولت دینا ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔

مذکورہ اسکیم سے سرکاری تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے والی خواتین اساتذہ مستفید ہوں گی جو مقررہ سروس معیار پر پورا اترتی ہیں۔ اسکیم کی حتمی منظوری اور طریقہ کار سے متعلق تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں