لاہور ہائی کورٹ نے توہین مذہب کے مجرموں کی سزائیں ختم کر دیں، مدعی مفتی حنیف قریشی نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے توہین رسالت اور توہین قرآن کے چار مجرموں کی سزائے موت ختم کر دی، جس پر مدعی مفتی حنیف قریشی نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس ثبوتوں کے باوجود ملزمان کو بری کر دیا گیا۔
راولپنڈی پریس کلب میں مفتی حنیف قریشی، مدعی عمر نواز اور وکیل راجہ عمران نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فیضان رزاق، محمد رضوان، محمد امین رئیس، عثمان لیاقت اور وزیر گل کے خلاف ثبوت موجود تھے، لیکن ہائی کورٹ نے انہیں بری کر دیا۔
مفتی حنیف قریشی نے کہا کہ ججز نے ٹھوس ثبوتوں کے باوجود مجرموں کو چھوڑ دیا اور یہ فیصلے قانون کی بجائے عشق کے تحت ہوں گے۔
وکلا نے کہا کہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ اور ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کیا جائے گا۔














