مفتی منیب الرحمان نے حکمرانوں کو استثنیٰ کے بجائے نبی کریم ﷺ کی زندگی سے سبق سیکھنے کی تلقین کی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے معصوم ہونے کے باوجود استثنیٰ نہیں مانگا اور نہ ہی کسی خلیفہ راشد نے عدالت یا اپنے اقدامات کے لیے استثنیٰ کا مطالبہ کیا۔ ہمارے حکمرانوں کو اس سے سبق لینا چاہیے۔
مفتی منیب الرحمان نے مجلس اتحاد امت پاکستان کے تحت مشاورتی علمی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے معاملات میں پہلے سے طے شدہ باتوں کو بار بار نہ چھیڑا جائے بلکہ ان پر عمل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مدارس میں عصری علوم کی تعلیم کے حوالے سے حکومت پہلے بتائے کہ تین کروڑ بچے کیسے اسکولوں سے باہر ہیں۔ مدارس پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔
مفتی منیب نے امارت اسلامیہ افغانستان سے مطالبہ کیا کہ افغان علماء کی قرارداد کو حکومت کی پالیسی کا حصہ بنائیں۔














