مفتی تقی عثمانی کا 27 ویں آئینی ترمیم پر اعتراض

مفتی تقی عثمانی نے 27 ویں آئینی ترمیم پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ صدر اور فیلڈ مارشل کو تاحیات استثنیٰ دینے کی نظیر دنیا کے کسی دستور میں نہیں ملتی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مفتی تقی عثمانی کا 27 ویں آئینی ترمیم پر اعتراض

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ صدر اور فیلڈ مارشل کو تاحیات استثنیٰ دینے کی نظیر دنیا کے کسی دستور میں نہیں ملتی۔ انہوں نے یہ بات مجلس اتحاد امت پاکستان کے تحت مشاورتی علمی اجتماع سے خطاب میں کہی۔

اجتماع میں مفتی منیب الرحمان، مولانا فضل الرحمان سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ملک میں نفاذ شریعت کے لیے آئینی جدوجہد ہی واحد طریقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 27 ویں ترمیم میں صدر اور فوج کے اعزازی عہدے پر فیلڈ مارشل کو تاحیات استثنیٰ دیا گیا ہے، جو اسلام اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کو خلاف اسلام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر علماء کی رائے لی جائے۔ انہوں نے حماس کو غیر مسلح کرنے کی امریکی کوشش میں پاکستان کی شمولیت پر بھی اعتراض کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ 27 ویں ترمیم کے تحت مقررہ وقت میں سود کا خاتمہ کیا جائے، ٹرانس جینڈر قانون ختم کیا جائے اور افغانستان سے کشیدگی مذاکرات کے ذریعے ختم کی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں