کراچی کی 25 اہم سڑکوں پر رکشوں کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی کی 25 اہم سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشے چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہوسکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی کی 25 اہم سڑکوں پر رکشوں کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری [Draft]

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

شہر کی 25 اہم سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشے چلانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ یہ اقدام شہری انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 21 فروری تک 25 مصروف سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشوں پر پابندی ہوگی۔ اس پابندی کا فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں