پرائیویٹ حج عازمین کی بروقت بکنگ مکمل، کوئی حاجی محروم نہیں رہے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رواں سال تمام پرائیویٹ حج عازمین کی بکنگ مکمل کر لی گئی ہے، جس سے کوئی بھی حاجی حج سے محروم نہیں رہے گا۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے حکومتی ڈیڈ لائن سے قبل تمام عازمین کی بکنگ مکمل کی۔
حکام کے مطابق نجی حج آرگنائزرز نے عازمین کی 100 فیصد رقم بروقت سعودی عرب منتقل کر دی، جس کے بعد رہائش، کھانے پینے اور دیگر ضروری سروسز کی ادائیگیاں بھی مکمل ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق منیٰ میں رہائش کی بکنگ بھی کرالی گئی ہے، جس سے حج انتظامات کے حوالے سے خدشات ختم ہو گئے ہیں۔
گزشتہ سال بروقت رقوم منتقل نہ ہونے کے باعث 63 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج سے محروم رہے، جس پر عوامی ردعمل سامنے آیا تھا۔ اس سال حکومت نے سخت نگرانی اور ڈیڈ لائن مقرر کی، جس پر نجی حج آرگنائزرز نے مقررہ وقت سے قبل عمل کرتے ہوئے تمام تقاضے پورے کیے۔

![پرائیویٹ حج عازمین کیلئے خوشخبری، تمام بکنگ مکمل [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/14218_2025-12-22_14-09-19.webp)












