پنجاب کے کالجز میں 23 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، امتحانات شیڈول کے مطابق رہیں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے سرکاری و نجی کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 23 دسمبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور 12 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے بعد تمام کلاسز معمول کے مطابق مکمل ہفتہ کے شیڈول کے تحت ہوں گی جبکہ بی ایس 4 سالہ پروگرامز بھی جاری رہیں گے۔
حکام نے بتایا ہے کہ بورڈز اور یونیورسٹیز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔















