نورا فتیحی سڑک حادثے میں محفوظ، مداحوں کو احتیاط کی تلقین

نورا فتیحی حادثے میں محفوظ، مداحوں کو احتیاط کی تلقین، ڈرائیور گرفتار

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نورا فتیحی سڑک حادثے میں محفوظ، مداحوں کو احتیاط کی تلقین

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی سڑک حادثے کا شکار ہو گئیں، مگر وہ خیریت سے ہیں۔ حادثے کے بعد نورا نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ اب بہتر ہیں۔

نورا نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ حادثہ شدید خوفناک تھا، ٹکر کے دوران ان کا سر کھڑکی سے جا لگا، جس کے باعث وہ درد محسوس کر رہی ہیں، مگر آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مداحوں کو خبردار کیا کہ شراب یا کسی بھی نشے کی حالت میں گاڑی چلانا خطرناک ہے اور اس سے دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

نورا نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی حمایت نے انہیں حوصلہ دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ اس واقعے سے سبق لیں گے اور ڈرائیونگ کے دوران نشہ کرنے سے گریز کریں گے۔

ممبئی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور نورا کی حالت مستحکم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں