وفاق سے حقوق دلائل کے ذریعے حاصل کریں گے۔ فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ دلیل سے بات کرکے صوبے کے حقوق حاصل کریں گے اور ان کی حکومت دہشتگردی کے خلاف فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاق سے حقوق دلائل کے ذریعے حاصل کریں گے۔ فیصل کریم کنڈی

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ وفاق کے ساتھ دلیل اور دلائل کے ذریعے بات کریں گے اور صوبے کے حقوق حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے ساتھ صوبے کا مقدمہ لڑنے میں دو قدم آگے ہوں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں پی ٹی آئی نے کئی بار سر پر کفن باندھنے کی باتیں کیں، لیکن آج وہ لوگ گھروں کو جا چکے ہیں اور بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔ کچھ عناصر خود نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں کیونکہ اس سے ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

گورنر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بانی پی ٹی آئی کسی مخالف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تھے، مگر آج ان کی جماعت مذاکرات کی بات کر رہی ہے، اور وفاق نے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی دعوت قبول کی ہے۔

امن و امان پر بات کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر جانا فضول ہے، اصل مسئلہ کرم ایجنسی میں ہے جہاں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ دہشتگردی کے خلاف فوج کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ امن ہوگا تو خوشحالی اور ترقی آئے گی۔ بھتہ خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور ریاست کہیں بھی غیر قانونی سرگرمیوں پر کارروائی کرے گی۔

افغان مہاجرین کے بارے میں انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کو اپنے وطن واپس جانا چاہیے اور قانونی طریقے سے ویزا لے کر پاکستان آئیں۔ افغانستان کی سرزمین بھارت دہشتگردی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ جب پاکستان بھارت کو چار دن میں جواب دے سکتا ہے تو مٹھی بھر شرپسند عناصر کو بھی مؤثر جواب دیا جا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں