کینیڈا میں دہشتگردی کے الزام میں ایک اور افغان شہری گرفتار

کینیڈا میں داعش سے تعلق کے الزام میں افغان شہری گرفتار، مالی معاونت اور دہشتگردی کے منصوبوں میں ملوث پایا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کینیڈا میں داعش تعلق پر افغان شہری گرفتار [Draft]

ٹورنٹو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کینیڈا میں دہشتگردی کے الزام میں ایک اور افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق 26 سالہ افغان شہری کو داعش سے مبینہ تعلقات، مالی معاونت اور دہشتگردی کے منصوبوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

کینیڈین پولیس کے مطابق، مذکورہ شخص داعش کو مالی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سہولت فراہم کر رہا تھا اور قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث پایا گیا۔

پولیس کو افغان شہری سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو دہشتگردانہ جرائم کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں