ماسکو میں روسی جنرل کار بم دھماکے میں جاں بحق

ماسکو میں روسی جنرل فانل سارواروف کار بم دھماکے میں ہلاک، یوکرینی انٹیلی جنس ملوث ہو سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ماسکو میں روسی جنرل کار بم دھماکے میں جاں بحق [Draft]

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں روسی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل فانل سارواروف ہلاک ہو گئے۔ یہ دھماکہ پیر کی صبح کار کے نیچے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا ہے کہ فانل سارواروف روسی مسلح افواج کے آپریشنل ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔

دھماکے کی ممکنہ وجہ کے طور پر یوکرینی انٹیلی جنس سروسز کے ملوث ہونے کا امکان زیرِ غور ہے، تاہم ابھی تک یوکرین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دھماکے کے مقام پر تحقیقات کے لیے ماہرین کو بھیجا گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کے قریب کار پارکنگ میں ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں