سعودی عرب میں اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 12 ہزار سے زائد افراد بے دخل، مزید قانونی کارروائیاں جاری۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب میں اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک ہفتے کے دوران 12 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیا۔
سعودی حکام کے مطابق 11 سے 17 دسمبر کے دوران 17 ہزار 880 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں اور 12 ہزار 661 افراد کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔
اقامہ قانون کی خلاف ورزی پر 11 ہزار 190 افراد، غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش پر 3 ہزار 801 افراد، اور محنت قانون کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 889 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
سعودی عرب میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کرنے والے 1,509 افراد میں سے 55 فیصد ایتھوپین، 44 فیصد یمنی اور 1 فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا جرم ہے اور اس پر سخت سزائیں مقرر ہیں۔

![سعودی عرب سے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر ہزاروں افراد بے دخل [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/14060_2025-12-22_07-44-31.webp)











