طارق جہانگیری کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت تعطیلات کے بعدتک ملتوی

سندھ ہائیکورٹ نے طارق جہانگیری کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ ہائیکورٹ: طارق جہانگیری کی سماعت تعطیلات کے بعد ملتوی [Draft]

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج طارق محمود جہانگیری کی ڈگری معاملے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سرما کی تعطیلات کے بعد ملتوی کر دی گئی۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر خالد محمود عراقی اور رجسٹرار پروفیسر عمران احمد صدیقی نے جوابی حلف نامے جمع کروائے۔

رجسٹرار جامعہ کراچی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ڈگری کے معاملے پر حتمی فیصلہ سنا چکی ہے، اس کے بعد توہین عدالت کی درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار طارق محمود جہانگیری کے وکیل کو فریقین کے جواب وصول کرنے کی ہدایت کی۔ وکیل نے کیس کی فوری سماعت کی درخواست کی لیکن جسٹس یوسف علی سعید نے تعطیلات کے بعد سماعت کا کہا۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک حکم امتناع میں توسیع کردی اور سماعت سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

دیگر متعلقہ خبریں