محکمہ پاسپورٹس نے درخواستوں اور ترسیل کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے محکمہ پاسپورٹس نے درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔ اب پاکستان اور دنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ترسیل کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی۔
ڈی جی پاسپورٹس کی ہدایت پر ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی مانیٹرنگ روم قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ اس ڈیجیٹل انٹیگریٹڈ ڈیش بورڈ سے روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کی مانیٹرنگ اور جائزہ لیا جائے گا۔
نئے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ کے اپلائی ہونے سے لے کر ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جائے گی، اور پاسپورٹ دفاتر میں رش کی خود کار نشاندہی کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ اسٹاف کی کارکردگی، پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل، بیک لاگ اور مشینری کی حالت بھی مانیٹر ہو گی۔

![پاسپورٹ درخواستوں کے لیے نیا مانیٹرنگ نظام متعارف [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/14048_2025-12-22_08-30-46.webp)












