لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا، حدِ نگاہ متاثر اور سڑکیں پھسلن کا شکار ہو گئیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، شاہ پور کانجراں اور چوہنگ کے اطراف میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔
بوندا باندی کے باعث حدِ نگاہ میں کمی بھی ہوئی جبکہ سڑکیں پھسلن کا شکار ہو گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

![لاہور میں بوندا باندی سے سردی میں اضافہ، حدِ نگاہ متاثر [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/14011_2025-12-22_06-53-38.webp)












