دہلی میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن پربھارتی شدت پسندوں کا حملہ

بھارتی شدت پسندوں نے دہلی میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن پر حملہ کیا، بھارتی حکومت نے تردید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دہلی میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن پر حملے کی تردید [Draft]

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی شدت پسندوں نے نئی دہلی میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن پر حملہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق، اکھنڈ بھارت راشٹرا سینا کے بینرز اٹھائے انتہا پسند رکاوٹیں توڑ کر بنگلہ دیش ہاؤس میں گھس گئے اور ہائی کمشنر ریاض حمید اللہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

بنگلہ دیش میں اس حملے کے بعد غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، اور چٹاگانگ میں نوجوانوں نے بھارتی ڈپلومیٹک پوسٹ پر پتھراؤ کیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو نئی دہلی میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن کی سیکیورٹی میں خلاف ورزی کی خبریں گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کو پولیس نے منتشر کر دیا تھا اور حکومت غیر ملکی سفارتی مشنز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اتوار کو بنگلہ دیش ہائی کمیشن کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی، اور عمارت کے اطراف مسلح سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں