نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میں 323 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔
ماؤنٹ مانگنوئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 323 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔ میچ میں میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا جبکہ مہمان ٹیم 138 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ برینڈن کنگ 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جان کیمپبل نے 16 رنز بنائے۔ ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اعجاز پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 575 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی جبکہ دوسری اننگز 2 وکٹوں پر 306 رنز بنا کر ڈکلیئر کی گئی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 420 رنز سکور کیے تھے۔
میچ کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کو پلیئر آف دی میچ اور جیکب ڈفی کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

![نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز کو 323 رنز سے شکست، سیریز 0-2 جیت لی [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/14006_2025-12-22_07-39-09.webp)













