جعلی زرعی ادویات سے پنجاب و سندھ میں فصلوں کو نقصان

پاکستان میں جعلی زرعی ادویات کی بھرمار سے فصلوں کو نقصان اور کسانوں کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جعلی زرعی ادویات سے پنجاب و سندھ میں فصلوں کو نقصان [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے مسابقتی کمیشن نے زرعی ادویات کے شعبے پر اپنی مسابقتی جائزہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پنجاب اور سندھ میں جعلی اور ملاوٹ شدہ زرعی ادویات کی بھرمار کے باعث فصلوں کو نقصان اور کسانوں کو بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رپورٹ نے زرعی ادویات کے شعبے کی ساخت، قوانین اور کارکردگی کا جائزہ لیا ہے، جس میں اہم خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو منصفانہ مسابقت اور معیار کی یقین دہانی کو متاثر کرتی ہیں۔ پاکستان کی زرعی مارکیٹ کے وسعت کے باوجود یہاں زرعی ادویات کی مقامی پیداوار کی صلاحیت نہیں ہے اور مکمل طور پر درآمدات پر انحصار کیا جاتا ہے۔

جعلی ادویات کی موجودگی اور قوانین کی کمزوری کے باعث کسانوں کو کم معیار کی مصنوعات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں زرعی ادویات کی کوئی مقامی پیداوار نہیں ہے اور مکمل طور پر درآمدات پر انحصار کیا جاتا ہے، جبکہ بھاری سرمایہ کاری کی لاگت اور طویل جانچ کے مراحل مقامی پیداوار کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ دو سالہ شیلف لائف کی سختی سے پابندی کی وجہ سے ضیاع ہوتا ہے، حالانکہ مصنوعات لمبے عرصے تک موثر رہتی ہیں۔

سندھ میں انسپکٹرز کو قانونی حمایت کی کمی کا سامنا ہے جو قانونی کاروائی کو سست کر دیتی ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاقی اور صوبائی کرداروں کی پیچیدگی کے باعث رجسٹریشن میں تاخیر ہوتی ہے۔ کچھ درآمد شدہ مصنوعات پاکستان کے موسم کے لئے غیر مناسب ہوتی ہیں، جبکہ کسانوں کی طرف سے زرعی ادویات کا غلط استعمال صحت، ماحول اور برآمدی معیار کے مسائل پیدا کرتا ہے۔

مسابقتی کمیشن نے دو سالہ شیلف لائف کی حد پر نظرثانی کی سفارش کی ہے اور وفاقی و صوبائی قوانین کو ہم آہنگ کرنے اور فارم-1 رجسٹریشن نظام کو آسان بنانے کی تجویز دی ہے۔ کمیشن نے موسمیاتی لحاظ سے موزوں اور مقامی طور پر تجربہ شدہ زرعی ادویات کی تشہیر کی بھی سفارش کی ہے۔

رپورٹ نے صوبائی لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن اور تکنیکی عملے کی بہتری، مقامی پیداوار کو فروغ دینے کی سفارش کی ہے تاکہ درآمدی انحصار کم ہو، اور زرعی گریجویٹس کو لائسنس یافتہ تقسیم کار بننے میں مدد فراہم کی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں