سہیل خان نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے کی وڈیو وائرل ہونے پر عوام سے معافی مانگ لی

سہیل خان نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے کی وڈیو وائرل ہونے پر عوام سے معافی مانگ لی اور آئندہ احتیاط کا وعدہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سہیل خان نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے کی وڈیو وائرل ہونے پر عوام سے معافی مانگی [Draft]

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے سوشل میڈیا پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام سے معافی مانگ لی۔

ویڈیو میں انہیں باندرہ کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلاتے دیکھا گیا، جس پر صارفین نے شدید تنقید کی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ممبئی جیسے مصروف شہر میں یہ عمل غلط مثال قائم کرتا ہے۔

شدید ردعمل کے بعد سہیل خان نے انسٹاگرام پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی اور بائیک سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بعض اوقات گھبراہٹ کی وجہ سے ہیلمٹ نہیں پہنتے۔

اداکار نے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں گے اور اپنی گھبراہٹ پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے ٹریفک پولیس سے بھی معذرت کی اور قوانین پر عمل کرنے کا یقین دلایا۔

دیگر متعلقہ خبریں