اگر ملاقاتیں ملک میں فتنہ فساد کی تیاری کے لیے ہوں تو کیا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لڑائی جھگڑا قوم کو آگے نہیں بڑھا سکتا اور دفاعی تنصیبات پر حملہ غلط ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لڑائی جھگڑا قوم کو آگے نہیں بڑھا سکتا: رانا ثنا اللہ [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لڑائی جھگڑا کسی قوم کو آگے نہیں بڑھا سکتا، جبکہ دفاعی تنصیبات پر حملہ بہت غلط ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں خواجہ رفیق کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 25 مئی کو اسلام آباد پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار مسلح افراد کے ساتھ آئے۔ اگر یہ حملہ نہ ہوتا تو اسمبلی کی مدت مکمل ہوتی اور انتخابات ہوتے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے دوبارہ انتخابات پر بات کی تھی، مگر بانی سے اجازت نہ ملنے پر معاملات طے نہ پا سکے۔ نو مئی کے بعد مزید واقعات کی تیاری کی جا رہی تھی، جبکہ 26 نومبر 2025 کی تیاری بھی کی جا رہی تھی۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ملاقاتیں ملک میں فتنہ فساد کی تیاری کے لیے ہوں تو کیا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کے بعد جو ٹویٹ ہوا، وہ سب کے سامنے ہے۔ سیاسی عدم استحکام اس وقت ہوتا ہے جب سیاسی جماعتیں بات چیت کے بجائے تصادم کا راستہ اختیار کرتی ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بعض جماعتوں کو اسلام آباد جانے سے روکا گیا، مگر جماعت اسلامی کو جانے دیا گیا کیونکہ ان پر یقین ہے کہ وہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف نہیں جائیں گے۔ سزاؤں کا سلسلہ اور ملاقاتوں پر پابندی کو ختم ہونا چاہیے، مگر اس کا تعین اسی وقت ہوسکتا ہے جب کوئی باز آئے۔

دیگر متعلقہ خبریں