بنگلہ دیشی رہنما حسنات عبداللہ کو بھارتی دہشتگردوں کی دھمکیاں، علاقائی امن کو خطرہ۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیشی نوجوان رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد ایک اور رہنما بھارتی دہشتگردوں کے نشانے پر آگیا ہے۔ بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے تحت ریاستی دہشت گردی کی پالیسی عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
بھارتی فوج کے سابق میجر نے بنگلہ دیشی رہنما حسنات عبداللہ کو دھمکی دی ہے کہ ‘اگلی باری تمہاری’۔ سابق بھارتی کرنل نے ایک اور ٹویٹ میں حسنات عبداللہ کو گولی مارنے کی دھمکی دی ہے۔
پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو شواہد کے ساتھ بے نقاب کیا ہے۔ بھارت کی ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور دہشت گردی کی پشت پناہی نے خطے کو تصادم کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
بھارت کی ہندتوا سوچ کے تحت توسیع پسندانہ عزائم جنوبی ایشیا اور دنیا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ حالیہ سڈنی حملے میں بھی بھارتی شہریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

![عثمان ہادی کے بعد ایک اور بنگلہ دیشی رہنما بھارتی دھمکیوں کا شکار [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13810_2025-12-21_20-57-55.webp)













