ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں طویل خشک سالی کے بعد بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ مری اور گلیات میں بھی بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، جس نے علاقے کا موسم مزید سرد کردیا ہے۔

سکردو اور استور میں بھی بارش اور برفباری جاری ہے، جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ کاغان، ناران، جھیل سیف الملوک اور بابو سر ٹاپ میں بھی برفباری جاری ہے۔

کونش اور سرن ویلی کے بالائی پہاڑی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں