کراچی میں واقع اوئسٹر ٹاورز ”خطرناک” قرار، سرکاری افسران بے گھر

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اوئسٹر ٹاورز کو خطرناک قرار دے دیا، سرکاری افسران بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں واقع اوئسٹر ٹاورز ''خطرناک'' قرار، سرکاری افسران بے گھر [Draft]

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کلفٹن میں واقع اوئسٹر ٹاورز کو ”خطرناک” قرار دے دیا ہے، جس سے گریڈ 18 سے 20 کے درجنوں سرکاری افسران اور ان کے خاندان بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں۔

یہ سرکاری رہائشی عمارت برسوں سے خستہ حالی، خراب سیوریج نظام اور ساختی کمزوری کا شکار تھی۔ حکومت اور متعلقہ محکمے بارہا دی گئی تحریری شکایات اور انتباہات کو نظرانداز کرتے رہے، جس کے باعث ایس بی سی اے نے اب اخبارات میں اشتہار دے کر عمارت کو خطرناک قرار دیا ہے۔

حکومتی بے حسی کے باعث مسئلہ سنگین ہو چکا ہے اور فوری انخلا کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، مگر کوئی متبادل انتظام نہیں کیا گیا۔

مزید برآں، کلفٹن میں نجی رہائش کے مہنگے کرائے اور سرکاری مکانات کی کمی نے خاندانوں، خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں کو عدم تحفظ میں مبتلا کر دیا ہے۔

متاثرہ رہائشیوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انخلا کا حکم معطل کر کے عمارت کی بحالی کا کام شروع کیا جائے یا متاثرہ خاندانوں کو متبادل سرکاری رہائش فراہم کی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں