لاہور میں سموگ کی وجہ سے وائرل انفیکشنز میں اضافہ

لاہور میں سموگ کے باعث سپر فلو اور وائرل انفیکشنز میں اضافہ، ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں سموگ کی وجہ سے وائرل انفیکشنز میں اضافہ [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے باعث سپر فلو، انفلوائنزا اور دیگر وائرل انفیکشنز میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فضائی آلودگی کے سبب فلو، کھانسی، چیسٹ انفیکشن، نمونیا اور بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور کے پانچ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 47 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں میو ہسپتال، جناح ہسپتال اور سروسز ہسپتال شامل ہیں۔ جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سپر فلو کی علامات میں نزلہ، کھانسی، تیز بخار اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔ بچوں اور بزرگوں میں نمونیا کے کیسز میں بھی اضافہ جاری ہے جبکہ کمزور قوتِ مدافعت رکھنے والے افراد زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور فلو ویکسین لگوانے کی ہدایت کی ہے۔ ادھر پنجاب میں انفلوئنزا ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں