پاکستانی بلے باز سمیر منہاس کا بھارت کے خلاف شاندار ریکارڈ

سمیر منہاس نے انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف 172 رنز بناتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی بلے باز سمیر منہاس کا بھارت کے خلاف شاندار ریکارڈ [Draft]

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں پاکستانی بلے باز سمیر منہاس نے بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

سمیر منہاس نے بطور اوپنر بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی باؤلرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 172 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں نو چھکے اور 17 چوکے شامل تھے، جو انہوں نے 113 گیندوں پر بنائے۔

سمیر کی اس کارکردگی نے انہیں باؤنڈری کے ذریعے سب سے زیادہ رنز بنانے والا انڈر 19 پاکستانی کھلاڑی بنادیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ شمائل حسن کے پاس تھا، جنہوں نے 2023 میں سری لنکا کے خلاف 150 رنز بنائے تھے۔

سمیر منہاس کی اس شاندار اننگز نے پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑا ہدف دینے میں مدد دی۔

دیگر متعلقہ خبریں