سوات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مزید بارش متوقع ہے۔
سوات: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوات کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ مہونڈ میں ایک فٹ جبکہ اطرافی علاقوں میں چار انچ تک برفباری ہوئی۔ مالم جبہ میں ایک سے دو انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
برفباری کے دوران تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

![سوات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، مزید بارش کی پیشگوئی [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13740_2025-12-21_10-20-55.webp)













