امریکی سکوں کی پیداوار بند ہونے کے بعد آخری تین سینٹ آٹھ لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی حکومت کی جانب سے سکوں کی پیداوار بند کرنے کے بعد آخری چھاپے گئے تین سینٹ آٹھ لاکھ ڈالر میں نیلام کیے گئے۔
امریکی منٹ نے اسٹیکس باورز گیلریز میں جمعرات کو ہونے والی نیلامی میں 232 تین سینٹ کے سیٹ کو 1 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں فروخت کیا۔ ان میں آخری تین سینٹ کا سیٹ آٹھ لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا۔ سکے خریدنے والے کو تین ڈائیز بھی دی گئیں جن سے یہ سکے چھاپے گئے تھے۔
اسٹیکس باورز کے عہدے دار جان کریلژوک نے کہا کہ یہ ایک منفرد نیلامی تھی جس میں اشیاء کی اصل قیمت کا اندازہ بولی کے دوران ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 40 برس سے سکوں کی نیلامی میں شامل ہو رہے ہیں، لیکن ایسی نیلامی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

![امریکا میں آخری تین سینٹ آٹھ لاکھ ڈالر میں نیلام [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13698_2025-12-21_07-38-29.webp)











