انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری، حمزہ ظہور کی وکٹ گر گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری [Draft]

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل آج دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور اور سمیر منہاس نے اننگز کا آغاز کیا، ان کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گری جب حمزہ ظہور 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی، اب اس فائنل میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی سے وصول کرنا ہو گی۔

دونوں روایتی حریفوں کے مابین یہ مقابلہ سنسنی خیز قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارت کو نفسیاتی برتری حاصل ہے کیونکہ اس نے گروپ مرحلے میں پاکستان کو 90 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے مظاہرے کا بہترین موقع ہے، جبکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی نظریں اس فائنل پر مرکوز ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں