بلوچستان و خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارش و برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان و خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ [Draft]

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان میں طویل انتظار کے بعد بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے، جس سے صوبے بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں صبح کے وقت ہلکی بارش ہوئی، جس نے موسم کو مزید سرد بنا دیا۔ چمن، پنجگور، قلات، لورالائی، خاران اور قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش کے بعد درجہ حرارت گر گیا اور سرد ہوائیں چلنے لگیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی زیارت اور اطراف میں مزید بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، جس سے آئندہ دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، وادی سوات کے مختلف سیاحتی مقامات پر برفباری جاری ہے، جس سے میدانی علاقے شدید سردی کی زد میں آ گئے ہیں۔ برفباری کے مناظر دیکھنے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں وادی سوات پہنچ رہے ہیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش ہوئی، جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ہری پور میں طویل خشک سالی کے بعد بارش کا آغاز ہوا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ ایبٹ آباد میں بھی ہلکی بارش ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں