کریٹ کے قریب کشتی سے 540 مہاجرین کو بچا لیا گیا، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔
ایتھنز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 540 غیر قانون طور پر یورپ جانے والے تارکین وطن کی ایک کشتی کو جمعہ کے روز لیبیا کے ایک چھوٹے جزیرے گاوڈوس کےقریب بچا لیاگیا۔
یورپی یونین کے بارڈر ایجنسی فرنٹیکس کی ایک گشتی کشتی نے ان افراد کو بچایا ہے۔ کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی پر موجود بنگلہ دیش، پاکستان، مصر، اریٹیریا، صومالیہ، سوڈان اور فلسطینی علاقوں کےباشندے موجودتھے۔
یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی گیودوس سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ملی۔
کوسٹ گارڈ نے کہا کہ تمام افراد کو کریٹ جزیرے کے عارضی کیمپ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

![کریٹ کے قریب 540 مہاجرین میں پاکستانی بھی شامل [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13681_2025-12-20_23-06-07.webp)











