یوکرین روسی دھمکیوں کے باوجود علاقوں سے دستبردار نہیں ہوگا۔ولادیمیر زیلنسکی

زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین اپنے علاقوں سے دستبردار نہیں ہوگا اور روسی دھمکیوں کی باوجود علاقے اپنے کنٹرول میں رکھے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یوکرین روسی دھمکیوں کے باوجود علاقوں سے دستبردار نہیں ہوگا [Draft]

کیف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین اپنے علاقوں سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ روس کی دھمکیوں نے یورپی ممالک پر اثر ڈالا ہے اور بعض اتحادی یوکرین کو میزائلوں کی فراہمی میں تاخیر کر رہے ہیں۔

ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین، امریکا اور روس کے درمیان سہ فریقی ملاقات کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے کسی بھی علاقے سے فوجی انخلا متوازن طریقے سے ہونا چاہیے، اور یوکرین اتنی ہی تعداد میں فوجیں پیچھے ہٹائے گا جتنی روس ہٹائے گا۔ اس وقت یوکرین کا ڈونیسٹک اور لوہانسک کے کچھ حصوں پر کنٹرول ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں