ملک کے 46 مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی ادارہ صحت کی نومبر کی لیبارٹری رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے 46 مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق 27 اضلاع کے 127 مقامات سے سیوریج کے نمونے لیے گئے جن میں سے 46 میں پولیو وائرس پایا گیا۔
سندھ کے 22 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، جن میں کراچی کے 11، حیدر آباد کے 3 اور دیگر اضلاع کے 8 مقامات شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور اور بنوں کے 2، 2 اور دیگر اضلاع کے 5 مقامات، جبکہ پنجاب میں 7 مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے، جن میں لاہور کے 4، راولپنڈی کے 2، اور فیصل آباد کے 1 مقام شامل ہیں۔
بلوچستان میں کوئٹہ اور مستونگ سمیت 6 مقامات کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو مقامات کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

![ملک کے 46 مقامات کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13607_2025-12-20_16-49-38.webp)













