چکنائی سے بھرپور پنیر کے استعمال سے ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی کا انکشاف۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چکنائی سے بھرپور پنیر ڈیمینشیا کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔ جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد روزانہ 50 گرام یا اس سے زیادہ چکنائی سے بھرپور پنیر کھاتے تھے، ان کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات 15 گرام پنیر کھانے والوں کے مقابلے میں 13 فی صد کم تھے۔
تحقیق کے مطابق چیڈر، بری اور گوڈا جیسی اقسام کی دو پھانکیں کھانا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ اسی طرح وہ افراد جو روزانہ 20 گرام یا اس سے زیادہ چکنائی سے بھرپور کریم استعمال کرتے تھے، ان کے ڈیمینشیا کے خطرات 16 فی صد کم تھے۔
البتہ کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات کے ساتھ ایسا کوئی تعلق نہیں دیکھا گیا۔ مطالعے میں سوئیڈن کے 27 ہزار 670 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جن کی اوسط عمر تحقیق کے شروع میں 58 برس تھی۔

![پنیر کے استعمال سے ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13605_2025-12-20_16-44-59.webp)













