پنجاب میں شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بند کردی گئی ہے۔ عوام کے تحفظ کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد نے کہا کہ موٹروے کی بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، لہذا غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے، روڈ استعمال کرنے والے افراد لین ڈسپلن کی پابندی کریں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں کیونکہ دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔
سید عمران احمد نے ڈرائیوروں کو فوگ لائٹس کے استعمال، تیز رفتاری سے بچنے اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی ہدایت دی۔ رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

![پنجاب میں دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے بند [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13603_2025-12-20_16-44-42.webp)













