فاطمہ امجد کے ڈانس اور لباس پر سوشل میڈیا پر تنقید

فاطمہ امجد کے ریمپ پر ڈانس اور لباس پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فاطمہ امجد کے ڈانس اور لباس پر سوشل میڈیا پر تنقید [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ فاطمہ امجد کی برائیڈل کوچر ویک 2025 میں پرفارمنس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ فاطمہ نے ڈیزائنر ذیشان طارق کے لیے ریمپ پر واک کی۔

اداکارہ نے سنہری اور پستہ سبز بنارس انارکلی سوٹ پہنا تھا، جس کے ساتھ مارون اور سنہری دوپٹہ بھی شامل تھا۔ ان کی پرفارمنس کے دوران انارکلی لباس کے گھومتے ہوئے ہوا میں اڑنے سے ان کی برہنہ ٹانگیں نظر آئیں۔

فاطمہ امجد کی اس پرفارمنس پر کئی صارفین نے ان کے لباس کو بولڈ قرار دیتے ہوئے شلوار یا پینٹ پہننے کی درخواست کی ہے۔

فاطمہ امجد ٹیلی ویژن ڈرامہ ‘میں منٹو نہیں ہوں’ میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت حاصل کر چکی ہیں اور کتھک رقص کا شوق رکھتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں