بنگلا دیشی طالبعلم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ قومی سوگ کا اعلان، مظاہروں میں بھارتی ایجنسی پر الزامات۔
ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلا دیشی طالبعلم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
عثمان ہادی کی نماز جنازہ بنگلادیشی پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازا میں ادا کی گئی، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔
بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے شریف عثمان ہادی کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں ہے اور سرکاری تقریبات محدود رکھی جا رہی ہیں۔
عثمان ہادی کے قتل پر بنگلادیش میں احتجاج جاری رہا، مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کی رہائش گاہ کو نذر آتش کر دیا اور اخبارات کے دفاتر سمیت دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔
مظاہرین نے مودی کو ’’گجرات کا قصائی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عثمان ہادی کے قتل میں ’’را‘‘ ملوث ہے، اور بنگلادیشی حکام نے بھارت سے ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔

![بنگلا دیش میں طالبعلم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13547_2025-12-20_09-38-25.webp)









